دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اوکھلا کے ذاکر نگر علاقے میں ایک عمارت میں لگی آگ کے واقعہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کے ساتھ ہی متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اروند کیجریوال نے منگل کے روز جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کہا کہ ذاکر نگر علاقے میں آگ لگنے کے معاملہ میں موت کی خبر سن کرحیران ہوں۔ انہوں نے مرنے والوں کے خاندانوں کو پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ حکام کو واقعہ سے جڑے معاملات کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اوکھلا کے ذاکر نگر میں پیر کی دیر رات آگ لگ گئی، جس میں دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں 11 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا علاج ہولی فیملی اسپتال میں چل رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here