زائرہ وسیم نے پھر شیئر کیا جذباتی پوسٹ

Share Article

 

بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر فلم صنعت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس اچانک اعلان پر کافی تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر زائرہ وسیم کے اس فیصلہ کی خوب چرچا ہوئی تھی۔ اب زائرہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور جذباتی پوسٹ لکھا ہے۔

Image result for zaira wasim

زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر ایک دیوار کی دھندلی تصویر شئیر کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا ’’ اپنے اندر کی آگ بجھنے مت دو۔ ناامیدی کے دلدل میں ایک چنگاری کے ساتھ چمکتے رہو۔ آپ جیسی زندگی چاہتے تھے ویسی نہیں ملی ہو تو اس کے لئے اپنی روح کے ہیرو کو اکیلا مت چھوڑو۔ آپ جیسی دنیا چاہتے ہیں، اسے جیتا جا سکتا ہے‘‘۔

Image result for zaira wasim

ابھی حال میں ہی زائرہ مذہب کے نام پر بالی ووڈ چھوڑنے کو لے کر سرخیوں میں رہی ہیں۔ زائرہ نے فیس بک پوسٹ کی معرفت اپنے فیصلہ کے بارے میں بتایا تھا۔

زائرہ نے اپنے پوسٹ میں لکھا تھا’’ پانچ سال پہلے میں نے جو فیصلہ کیا اس نے میری زندگی پوری طرح بدل دی۔ میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تو اس نے میرے لئے شہرت کے بے شمار دروازے کھول دئیے۔ میں لوگوں کی توجہ پانے لگی۔ مجھے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ لیکن یہ وہ نہیں تھا جو میں چاہتی تھی۔ اب جبکہ فلم صنعت میں میرے پانچ سال ہو چکے ہیں۔ میں یہ بات قبول کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنی اس پہچان اور کام سے خوش نہیں ہوں۔ ایک طویل مدت سے کام کرتے ہوئے مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ میں کچھ اور بننے کے لئے جوجھتی آ رہی ہوں‘‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *