یوتھ کانگریس نے پی ایم اور یوپی کے وزیر اعلی کا پتلا نذر آتش کیا

Share Article

 

اناؤ ریپ متاثرہ اور اس کے خاندان کے اوپر قاتلانہ حملے کو لے کر یوتھ کانگریس نے جمعرات کو مقامی شنکر چوک پر اتر پردیش کے وزیر اعلی اور وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کیا۔ احتجاج کی قیادت یوتھ کانگریس ضلع صدر سدیپ کمار سمن نے کیا۔

Image result for bihar youth congress protest

اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر گنجن پٹیل نے الزام لگایا کہ پوری ریاست میں جنگل راج قائم ہے۔ ریاستی حکومت جمہوریت کو کمزور کر رہی ہے، جسے یوتھ کانگریس برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ایک طرف بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ کا جھوٹا راگ الاپتی ہے، وہیں بیٹی کی عصمت کے ساتھ کھیلنے والے رکن اسمبلی کو بی جے پی برخاست تک نہیں کر رہی ہے۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری مرنال کامیش، وراج کشیپ، پٹنہ صدر بٹو یادو، امت کنہیا، کنال کامیش، لالو، وکاس جھا، کرن پاسوان، ایشور کتیان، بنٹی، منیش وغیرہ موجود رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *