نئی دہلی، چانکیہ پوری میں واقع کانگریس لیڈر کرن سنگھ کے گھر تعینات ایک جوان نے پیر کی صبح خود کو گولی مار لی۔ پولیس نے اسے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کرایا ہے، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ چانکیہ پوری تھانہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کانگریس کے لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ چانکیہ پوری میں رہتے ہیں۔ سیکورٹی کے لئے ان کی رہائش گاہ پر میگھالیہ پولیس کا ایک نوجوان آنند تعینات تھا۔ پیر کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے گیٹ کے قریب گولی چلنے کی آواز آئی۔ گھر کے لوگوں نے جاکر دیکھا تو آنند خون میں لت پت تھا۔ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی آنندکو اسپتال پہنچایا۔
نئی دہلی ضلع کے جوائنٹ سی پی آنند موہن نے بتایا کہ پولیس کو موقع سے کوئی عینی شاہدنہیں ملا ہے، لیکن ابتدائی تفتیش میں معاملہ اتفاقی گولی چلنے کا لگتا ہے۔ شاید جوان نے اپنی بندوق ہی سے خود کو گولی ماری ہے۔ حالت نازک ہے. ابھی بیان نہیں لیا جا سکا ہے۔ پولیس لوگوں سے معلومات حاصل کررہی ہے۔ زخمی کے اہل خانہ کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here