گانجے کے ساتھ نوجوان گرفتار

Share Article

 

فرید آباد، غیر قانونی طور پرگانجہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 16 کلو گانجہ برآمد کیا ہے۔اطلاع کے مطابق کرائم برانچ کے ایس آئی روندر نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ رات وہ باٹا پل مجیسر پر ناکہ بندی پر تعینات تھے، تبھی وہاں سے ایک نوجوان گزر رہا تھا، اس پر شک ہونے پر جب روکا تو وہ گھبرا گیا۔ پولیس نے اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے 16 کلو گگانجہ برآمد ہوا۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت سنیل کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ وہ یہ گانجہ کہاں اسمگلنگ کے لئے لایا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *