یوگی حکومت نے بریلی کے 25 پولس اہلکاروں کو نوٹس جاری

Share Article

 

اترپردیش پولس میں بریلی رینج انتظامیہ نے اس قسم کے اپنے پہلے ایکشن میں کانسٹیبل و انسپکٹر سمیت 25 پولس اہلکار کو جبری سکبدوشی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے یہ قدم یوپی پولس کی رول 56 اور وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈی جی آفس سے جاری سرکلر پر عملدرآمد کے طور پر اٹھایا ہے۔

Image result for Yogi government issued notices to 25 police officers to Bareilly

ڈی آئی جی راجیش کمار پانڈے نے پیر کو بتایا کہ انہوں نے پوپی پولس میں بریلی رینج کے تحت آنے والے چار اضلاع کے سات سب انسپکٹر/انسپکٹر اور 18 پولس اہلکاروں کے خلاف جبری سکبدوشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پانڈے نے بتایا کہ جن پولس اہلکاروں کے خلاف یہ کاروائی کی گئی ہے ان کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے ان کے خلاف بد انتظامی کے معاملات زیر التواءتھے۔

Image result for Yogi government issued notices to 25 police officers to Bareilly

راجیش کمار پانڈے نے مزید کہا کہ یہ کارروائی ان پولس اہلکاروں کے خلاف بھی کی گئی ہے جو جسمانی طور سے پولس ملازمت کے لئے فٹ نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان اہلکاری کی جبری سکبدوشی سے ان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ان کو ریٹائرمنٹ کی مراعات حاصل ہوں گی ساتھ میں ہی تین مہینے کی تنخواہ بھی دی جائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *