اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کے روز نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کا تخلیقی استعمال کریں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کا موازنہ بھس ماسر سے بھی کیا۔
راجدھانی لکھنؤ واقع کالی چرن پی جی کالج کے 113 ویں یوم تاسیس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ آج سوشل میڈیا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ایک طرف یہ اچھا ہے تو دوسری طرف نقصاندہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کا صحیح سمت میں استعمال کیا جائے تو سوشل میڈیا مثبت نتائج دیتی ہے لیکن، اس پر غلط اور گمراہ کن اطلاعات بھی آتی ہیں، جن سے آگاہ رہنا ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر کنٹرول نہیں ہو گا تو وہ بھسماسر بن جائے گا۔ اس لیے اس کا کنٹرول بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طاقت بے انتہا توانائی کا ذریعہ ہے۔ اس کا صحیح استعمال کرنا ہو گا۔
یوگی نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ نوجوان اتر پردیش میں رہتے ہیں۔ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں نقل نہیں عقل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان طبقہ ٹھان لے تو اتر پردیش ملک کا بہترین صوبہ بن سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان میں علم کی روایت تبادلے پر یقین کرتی ہے۔ ہمیں ہمیشہ علم اور اچھا خیال حاصل کرنے کے لئے تیاررہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں نت نئے تجربے کئے جا رہے ہیں۔ ریاستی حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کا بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم کے ذریعے نوجوان توانائی کا استعمال ملک اور سماج کی تعمیر کے لئے کرنا ہے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے بتایا کہ کالی چرن نے اپنی ذاتی ملکیت عطیہ کر اس کالج کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی اس کالج سے وابستہ رہے ہیں۔ اس کے پہلے وزیر اعلیٰ یوگی نے بتایا تھا کہ جناب ٹنڈن اسی کالج سے پڑھے تھے۔
اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے اس موقع پر کالی چرن کالج کو ڈیمڈ یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔ وہیں ریاستی حکومت کے وزیر محسن رضا نے اپنے ایم ایل اے فنڈ سے 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سیٹھ اور ایڈووکیٹ نرمل سیٹھ نے کہا کہ وہ کالج میں لائبریری اور لیبارٹری بنائیں گے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ یوگی اور دیگر مہمانوں نے کالی چرن کالج کے نو تعمیر شدہ صدی توسیعی عمارت کا کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں ریاست کے شہر ی ترقی کے وزیر آشوتوش ٹنڈن، وزیر قانون برجیش پاٹھک، بیسک سکشا ریاست وزیرڈاکٹر ستیش دویدی اور میئر سنیکتابھاٹیہ سمیت کئی معزز مہمانان نے شرکت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here