آج کی نوجوان نسل سے موازنہ کرنا غلط، میں دو دہائی سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں: کرینہ کپور

Share Article

فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارائوں میں سے ایک کرینہ کپور خان ان دنوں اپنی اگلی فلم کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ فلم ’گڈ نیوز‘ 27 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ کافی وقت بعد اکشے کمار اور کرینہ کپور کی جوڑی اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔

Image result for Wrong to compare with today's young generation, I have been working in the industry for two decades: Kareena Kapoor
حال ہی میں کرینہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل سے ان کا موازنہ کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں دو دہائی سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی ہیں۔ کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ لوگ مقابلے کیوں کرتے ہیں؟ میں اس نسل یا اس دوڑ کا حصہ نہیں ہوں۔ میں 20 سال سے اپنا کام کر رہی ہوں۔ اپنی پرفارمنس سے خوش ہوں اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اس میں میں مطمئن ہوں۔

Image result for Wrong to compare with today's young generation, I have been working in the industry for two decades: Kareena Kapoor
کرینہ کپور نے 2000 میں فلم ’رفیوجی ‘ سے اپنی کیریئر شروعات کی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے ابھیشیک بچن کے ساتھ کام کیا تھا۔ کرینہ نے ’اشوکا‘، ‘چمیلی’، ‘کبھی خوشی کبھی غم’، ‘دیو’، ‘اومکارا’، ‘ڈان’، ’3 ایڈیئٹس‘، ‘باڈی گارڈ’، ‘تلاش’، ‘بجرنگی بھائی جان’ جیسی فلمیں ہے۔ 39 سالہ اداکارہ کرینہ کا کہنا ہے وہ اچھی فلمیں کر رہی ہیں اور ان کے پاس بہت پروجیکٹ ہیں۔ فلم ‘گڈ نیوز’ میں کرینہ کے ساتھ اکشے کمار،کیارا اڈوانی اور دلجیت دوسانجھ اہم کردار میں ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری راج مہتا نے کی ہے۔ ’گڈ نیوز‘ 27 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ یہ آئی وی ایف پریگنینسی پر مبنی مزاحیہ فلم ہے۔ اس کے علاوہ کرینہ کپور عامر خان کے ساتھ ‘لال سنگھ چڈا’ اور کرن جوہر کی فلم تخت میں بھی نظر آنے والی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *