روبوٹ کی دنیا

Share Article
robort
دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے اور روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لیے ہیں وہیں چین میں روبوٹس نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔چین میں ٹریفک پولیس کی جانب سے پیٹرول روبوٹس متعارف کروائے گئے جو نہ صرف ٹریفک پولیس آفیسرز کے فرائض انجام دیں گے بلکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز پر نظر بھی رکھیں گے۔چین کی ہائی وے پر نصب کئے گئے ان روبوٹس میں ایک کیمرہ لگا ہوا ہے جس میں ریکارڈ ہونے والی معلومات موبائل ایپ کے ذریعے پولیس اہلکار کو موصول ہوں گی اور یوں وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو روکا جا سکے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *