انٹر ہال ویمنس ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں بی بی فاطمہ ہال کی ٹیم کا فاتح کے خطاب پر قبضہ 

Share Article
Table-Tennis-tournament

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی گیمس کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر ہال ویمنس ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں بی بی فاطمہ ہال کی ٹیم نے فاتح کے خطاب پر قبضہ کرلیا۔ فائنل مقابلہ میں بی بی فاطمہ ہال کی ٹیم نے عبداللہ ہال کی ٹیم کو3-2سے شکست دی۔تقسیمِ انعامات کی تقریب میں ممتاز ماہرِ امراضِ اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق نے فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر نہایت باعثِ افتخار ہے کہ لڑکیوں کو بھی کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں یہاں کی طالبات قومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ انہوں نے طالبات کو مزید کھیل سہولیات مہیا کرانے کی اپیل بھی کی۔
پروگرام میں جے این میڈیکل کالج کے فزیولوجی شعبہ کی سربراہ پروفیسر سنگیتا سنگھل، سابق عالمی ٹینس کھلاڑی اے اے زیدی ، محترمہ رضیہ رضوی بھی موجود رہیں۔ٹورنامنٹ میں مختلف ہالوں کی40سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔ گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر سید امجد علی رضوی نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ اس سے قبل جمخانہ کلب کے صدر داکٹر جمیل احمد نے انٹر ہال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور آخر میں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *