والی بال اور باسکٹ بال مقابلوں میں ویمنس کالج کی ٹیموں نے فتح کا پرچم لہرایا

Share Article
Womens-College-team
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس کالج میں جاری چار روزہ والی بال اور باسکٹ بال مقابلوں میں ویمنس کالج کی ٹیموں نے فتح کا پرچم لہرایا۔13ویں شیخ محمد عبداللہ میموریل خواتین ریجنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ویمنس کالج کی ٹٰم نے اے ایم یو سینئر سیکنڈری ( گرلس) کی ٹیم کو26-18سے شکست دی جبکہ12ویں اعلیٰ بی میموریل خواتین ریجنل والی بال ٹورنامنٹ میں بھی ویمنس کالج اے کی ٹیم نے فزیکل ایجوکیشن کی ٹیم پر25-22اور25-11 سے فتح حاصل کرکے خطاب پر قبضہ کرلیا۔
Volleyball-tournament
اختتامی تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر حنیف بیگ نے والی بال کی ٹیم کو ٹرافی سے نوازتے ہوئے کہا کہ مقابلہ میں شرکت کرنا اہم ہے۔ بلند حوصلوں کے ساتھ ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا اور جیت ہار سے اوپر اٹھ کر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور یہی اس ٹورنامنٹ کا حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتح کے بعد حوصلے بلند ہوتے ہیں لیکن ہارنے والی ٹیم کو مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ نئے عزم کا اظہار کرنا چاہئے۔ باسکٹ بال مقابلہ میں فاتح اور رنر ٹیموں کوعبداللہ ہال کی قائم مقام پرووسٹ ڈاکٹر قیصر جہاں نے انعامات تقسیم کئے۔ والی بال کی بیسٹ پلیئر کا خطاب منتشا کو اور باسکٹ بال کی بیسٹ پلیئر کا خطاب جگیاسا شرما کو دیا گیا۔اس موقع پر محترمہ عزیزہ رضوی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر نازیہ خاں نے شکریہ کی رسم ادا کی۔
ڈائرکٹر ڈاکٹر رضیہ رضوی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں باسکٹ بال کی گیارہ اور والی بال کی دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بیگم پرو وائس چانسلر، عبداللہ ہال کی قائم مقام پرووسٹ ڈاکٹر قیصر جہاں، ڈاکٹر رضیہ رضوی، نازیہ خاں، پروفیسر نکہت فیروز، پروفیسر صبا بیگ، ڈاکٹر احسان اللہ فہد، شمیم احمد، مہوش خاں، خالدہ ترنم، ندا عثمانی، ڈاکٹر فاروق اعظم وغیرہ نے شرکت کی۔سردار حسن( والی بال) ذاکر حسین( باسکٹ بال) نے ریفری کے فرائض انجام دئے جبکہ ونشیکا کیشوانی نے نظامت کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *