اتوار کو بہادر گڑھ میں سڑکوں پر اترے گی خواتین کانگریس

Share Article

 

بہادرگڑھ میں بجلی اور پانی کی قلت کے سبب اب ہریانہ خواتین کانگریس سڑکوں پر اترنے جا رہی ہے۔ کل یعنی اتوار 7 جولائی کو ہریانہ خواتین کانگریس کی سینئر نائب صدر نینا ستپال راٹھی کارکنوں کے ساتھ شہر بھر میں مظاہرہ کریں گی اورناراضگی کے طور پر بہادر گڑھ کے لال چوک پر مٹکے پھوڑیں گے۔ ہفتہ کو بات چیت کے دوران نینا ستپال راٹھی کا کہنا ہے کہ ریاست کی بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے اور اس وجہ سے ہی بہادرگڑھ کی سب سے بڑی رہائشی کالونی اومیکس سٹی میں پینے کے پانی کے تمام ٹینک خالی ہو گئے ہیں۔ جس سے لوگوں کو پینے کے پانی کے مسئلے سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بہادر گڑھ کے ممبر اسمبلی نریش کوشک پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں بہادرگڑھ کے لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ اس لئے ہی شاید وہ لوگوں کے لئے پینے کے پانی کا مناسب انتظام نہیں کروا پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی کی قلت سے بھی لوگ پریشان ہیں۔ تاکہ وہ ریاستی حکومت کوبیدار کرنے کے لئے مٹکا پھوڑ مظاہرہ کرنے جا رہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *