4 پیروں سے دوڑتی ہے خاتون، وائرل ویڈیو دیکھ کر ہو جائیں گے حیران

Share Article

horse-like-running

سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوتا خاتون کا یہ ویڈیو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ یہ خاتون بالکل گھوڑے کی طرح دوڑ لگاتی ہیں۔ ویڈیو میں خاتون کچیسڑکوں پر اور کھیتوں میں آرام سے دوڑتی اور چھلانگ لگاتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

ناروے کی ایک خاتون ٹھیک گھوڑے کی طرح دوڑتی ہے،چار پیروں سے۔بیحد تیز رفتار میں۔ ویڈیودیکھ کر آپ حیران ہو سکتے ہیں۔لیکن سوشل میڈیا پر خاتون کے ویڈیو قریب 2 کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں۔خاتون کے بارے میں مزید جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن اس کے ایک ٹویٹ کردہ ویڈیو کو ہی 1 کروڑ 80 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

💚☘️

A post shared by Ayla (@_jump_to_the_stars_and_back_) on


انسٹگرام پر خاتون نے ایسے کئی ویڈیو جاری کئے ہیں۔خاتون کا نام آئلا کرسٹن ہے۔ کچھ ویب سائٹ نے خاتون کو نیا انٹرنیٹ سینسیشن قرار دیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کا ویڈیو سب سے پہلے جرمنی میں ٹوئٹر پر وائرل ہو گیا تھا ویڈیو میں خاتون کچی سڑکوں پر اور کھیتوں میں دوڑتی اور آرام سے چھلانگ لگاتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

حالانکہ کرسٹن ایسا کرنے والی پہلی خاتون نہیں ہے۔یو ٹیوب سرچ سے پتہ چلتا ہے کہ انا سلینڈر نام کی خاتون جنوری 2013 میں بھی چار پاؤں پر دوڑتے ہوئے ویڈیو شیئر کر چکی ہیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا گیا- ’کوئی نہیں، بالکل کوئی نہیں، ہارس لیڈی‘۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ پہلی بار 3 ہفتے پہلے خاتون نے گھوڑے کی طرح دوڑتے ہوئے ویڈیو انسٹگرام پر شیئرکیا تھا۔لیکن انسٹگرام پرٹرول ہونے کی وجہ سے انہوں نے انسٹگرام پر پوسٹ نہیں ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا۔کچھ وقت کے بعد انہوں نے واپسی کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *