دہلی میں دردناک حادثہ ۔ اکشردھام فلائی اوور پر چلتی کار میں لگی آگ، 2 بیٹیوں سمیت زندہ جلی ماں

Share Article
car-fire

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی سے صبح صبح بیحد دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔شہر کے بیچوں بیچ دہلی کے اکشر دھام فلائی اوور پر چلتی گاڑی میں اچانک آگ لگ جانے سے 3 افراد زندہ جل گئے۔گاڑی میں جل کر مرنے والوں میں ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیاں شامل ہیں۔اس حادثے میں خاتون کا شوہر اور ایک بیٹی کسی طرح بچنے میں کامیاب رہے ہیں۔حادثہ گاڑی کے سی این جی لیک کے بعد ہوئے دھماکے سے ہوا ہے۔

اس پورے واقعہ کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے وہ بھی بیحدخوفناکمنظر کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک گاڑی جل رہی اور اس میں تین لوگ زندہ جل رہے ہیں۔

جانکاری کے مطابق، اتوار دیر شام کو خاندان گھومنے نکلا تھا۔کالکا جی گھومنے کے بعد پورا خاندان اکشر دھام مندر جا رہے تھے تبھی روڈ پر کار میں اچانک آگ لگ گئی۔کار میں تین چھوٹی بچیاں اور ماں باپ سوار تھے۔ آگ اتنی تیزی سے لگی کہ کار کے پیچھے والی سیٹ پر بیٹھی خاتون رنجنا اور اس پانچ اور ڈیڑھ سال کی بچی کو باہر نکلنے کا موقع تک نہیں ملا۔اس دوران آگ لگتے ہی کار چلا رہے اپیندر نے آگے بیٹھی بچی کو فوری طور پر باہر نکال لیا، لیکن پیچھے بیٹھی تینوں ہی آگ میں جل گئے۔اپنی آنکھوں کے سامنے بیوی اور دو بچوں کو چیختے چلاتے اور جلتے ہوئے دیکھ چکے شخص بدحواس ہے۔

پولیس کے مطابق، اوپیندر مشرا خاندان کے ساتھ رام پارک، لونی میں رہتے ہیں۔خاندان میں بیوی رنجنا مشرا، تین بیٹیاں ردھی، سدھی اور نکی تھے۔ اوپیندر ایک نجی کمپنی میں جاب کرتے ہیں۔ اتوار کی دوپہر کے وقت وہ اپنے پورے خاندان کو اپنی ڈٹسن۔گو کار سے کالکاجی مندر لے کر گئے تھے۔ کار اکشردھام مندر کے پاس ریلوے اوور برج فلائی اوور پر چڑھنے لگی، تبھی یہ حادثہ ہوا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *