پانی کے بغیر انسانی زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے

Share Article

 

پانی کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا جو جسم کے خلیے میں بلاک بنانے کام کرتا ہے۔ درحقیقت انسانی جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کی کمی کے لاتعداد نقصانات ہوتے ہیں۔

یہ جوڑوں کو لبریکنٹ فراہم کرتا ہے، پورے جسم میں آکسیجن فراہم کرتا ہے، جسمانی درجہ حرارت کنٹرول کرتا ہے، زہریلا مواد خارج کرتا ہے اور بھی اس کے متعدد فوائد ہیں۔ دن بھر میں کتنا پانی پینا چاہیے، اس بارے میں کوئی واضح رائے تو موجود نہیں، بس یہ جسمانی ضروریات اور موسم کو مدنظر رکھ کر ہونی چاہئے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دن کے کچھ اوقات ایسے بھی ہوتے ہیں جب پانی پینا جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے؟ جی ہاں واقعی یہ درست ہے اور درج ذیل میں وہ اوقات دیئے گئے ہیں، جن میں پانی پینا صحت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

Image result for drinking water for health

صبح اٹھ کر نہار منہ
اپنے دن کا آغاز پانی کے گلاس سے کرنا جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں مدد دیتا ہے جبکہ دن بھر کے لیے جسمانی توانائی بھی فراہم کرتا ہے، نہار منہ سادہ یا نیم گرم پانی پینا چاہیے جبکہ بہت زیادہ ٹھنڈے پانی سے گریز کرنا چاہیے۔

Image result for drinking water

کھانے سے پہلے
کھانے سے پہلے پانی پینے کی عادت زیادہ کھانے سے روکتی ہے، کھانے سے 30 منٹ پہلے ایک یا 2 گلاس پانی پینا حس ذائقہ کو بیدار کرکے معدے کو نمی فراہم کرتی ہے جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر اس عادت کے نتیجے میں توند سے بچنا بھی ممکن ہوجاتا ہے۔

Image result for drinking water

جب بھوک لگے
کئی بار جب ہم کو بھول محسوس ہوتی ہے تو وہ بھوک نہیں بلکہ پیاس ہوسکتی ہے، اگر دوپہر اور رات کے کھانے کے درمیان بھوک محسوس لگے تو ایک گلاس پانی پی لیں، اگر بھوک غائب ہوجائے تو سمجھ لیں کہ آپ پیاسے تھے۔

Image result for drinking water

ورزش سے پہلے اور بعد میں
جسم کو پانی کی کمی سے بچانے کے لیے ورزش سے پہلے اور بعد میں 2 سے 3 گلاس پانی پی لیں، اس سے جسم میں سیال کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے، مگر بہت کم وقت میں بہت زیادہ پانی پینے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے پیٹ میں مروڑ کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Image result for drinking water

بیماری کے دوران
جب آپ کو موسمی بیماریوں کا سامنا ہو تو پانی کا استعمال بڑھا دیں، اس سے نہ صرف جسم میں پانی کی مقدار مناسب سطح پر رہے گی بلکہ اس سے زہریلے مواد کے اخراج ہوگا اور بیماری سے جلد نجات ممکن ہوگی۔

Image result for drinking water

جب تھکاوٹ کے شکار ہوں
اگر آپ بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کررہے ہوں اور آرام کے لیے وقت نہ ہو تو ایک گلاس پانی پی لیں، ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر اکثر تھکاوٹ جسم میں پانی کی کمی کی ایک علامت بھی ہوتی ہے، پانی پینے سے دماغ کو کچھ طاقت ملتی ہے، جس سے تھکاوٹ کا احساس کم ہوجاتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *