Winners-of-YUVOTSV
علی گڑھ، 5؍جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کی خاطر انھیں مختلف غیرتدریسی سرگرمیوں میں بھی وسیع پیمانہ پر شامل کیا جاتا ہے۔ اسی کڑی میں یونیورسٹی کے کلچرل ایجوکیشن سنٹر کی ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی، چنڈی گڑھ میں منعقدہ 34ویں انٹر یونیورسٹی نارتھ زون یوتھ فیسٹیول ’یووتسو۔2018‘ میں شرکت کی اور شاندار مظاہرہ کیا۔ یہ فیسٹیول حال ہی میں ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کے زیراہتمام منعقد کیا گیا۔
AMU-girl-students-after-win
اس موقع پر فائن آرٹس کے مقابلوں میں پوسٹر سازی میں آفران نے اور پینٹنگ میں انِت کمار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈرامہ کے مقابلوں میں اے ایم یو ڈرامہ کلب کی سکریٹری رضیہ خانم کی قیادت میں ڈرامہ ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈرامہ کے ہدایت کار عارض قدوائی تھے، جب کہ اداکاروں میں دِشانک شرما، مومیتا عالم، ماہِ خان، شریف حسین، نِتن کے یادو اور چندر سنگھ شامل تھے۔
AMU-students-after-winning
ادبی مقابلوں کی کڑی میں ڈبیٹ مقابلہ میں یونیورسٹی ڈبیٹ و لٹریری کلب کے سکریٹری انصب عامر کی قیادت میں مانسی سنگھ اور محمد عبداللہ سرکار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اے ایم یو کی ٹیم نے تقریر، کوئز، وَن ایکٹ پلے اور مِمِکری میں بھی حصہ لیا اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ یہ فیسٹیول سبھی طلبہ کے لئے بہت مفید اور کارآمد رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here