ابھینندن کی رہائی کیلئے پاکستان کی سڑکوں پر اترے تھے لوگ

Share Article

pakistan-people-demand

یہ تصویر پاکستان کے سڑک کی ہے اور یہ مظاہرین پاکستانی شہری ہیں لیکن یہ لوگ ابھینندن کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ تصویر ثبوت ہے کہ دونوں طرف کی عوام سکون چاہتی ہے۔ لڑائی کسی بھی جانب سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ آج ہندوستانی فضائیہ کے جانباز ونگ کمانڈرابھینندن ہندوستان واپس لوٹ رہے ہیں۔

ملک بھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ 27 فروری کو جب یہ خبر آئی کہ ہندوستان کے ایک پائلٹ غائب ہیں اور وہ پاکستان کے قبضے میں ہے۔تب سے ہی ہندوستان کے سارے لوگ متحد ہوکر ’ابھینندن‘ کو واپس لانے کی اپیل کرنے لگے۔ وہیں سوشل میڈیا پر بھی #BringAbhinandanBack ٹرینڈہونے لگا۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ابھنندن کے لئے صرف ہندوستان میں ہی لڑائی لڑی گئی تو آپ غلط ہیں۔

پاکستانی اداکار اور بالی وڈ میں بھی فلم کر چکے علی ظفر نے بتایا کہ ابھینندن کو ہندوستان واپس بھیجنے کے لئے پاکستانی بھی آگے آئے ہیں۔ جس میں لوگوں نے ابھینندن کو محفوظ ہندوستان واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاج کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

 

دونوں ممالک کے درمیان چل رہے اس تناؤ سے سبھی پریشان نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر بیان کرتی ہے کے عوام دونوں طرف کی امن چاہتی ہے، بس نفرت پھیلانے والے سیاسی لوگ اس بیچ میں اپنا فائدہ اٹھاتے ہیں جو کسی بھی قیمت پر ہونا نہیں چاہئے، لیکن ہو وہی رہا ہے۔

Pakistani-says-no-war
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *