آندھی طوفان سے 3 افراد ہلاک، 6 سے زیادہ زخمی

Share Article

 

بہار کے سارن ضلع میں آندھی طوفان سے مختلف علاقوں میں تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 6 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

پیر کی شام گرکھا تھانہ علاقہ کے میٹھے پور گاؤں کی بنیا ٹولی میں شدید آندھی طوفان آنے سے تاڑ کے کئی سے درخت ٹوٹ گئے۔ درخت کے نیچے دب کر مختار میاں کی موت ہو گئی اور عین الحق زخمی ہیںَ اس ایم سی ایچ پٹنہ میں داخل کرایا گیا ہے. مقامی مکھیا نمائندے اکشے کمار سنگھ انچل نے اسپتال پہنچ کر تمام طرح کا تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

دوسرا حادثہ مادھوپورگاؤں میں ہوا ہے۔ یہاں آندھی آنے کے بعد ٹوٹے بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے سے پردمن کمار ولد اپیندر سنگھ موت ہو گئی۔ تیسرا واقعہ میں آندھی کے دوران ماجنھی – ایکما راہ پر چکیا گاؤں کے قریب ٹیمپو پلٹنے سے مخدوم گنج رہائشی شیودھر ساہ ولدحولدار ساہ کی موت ہو گئی۔ شیو کی اسی ماہ 29 جون کو شادی ہونی تھی۔ خاندان میں ماتم پھیلا ہوا ہے۔ حادثے میں بہادر ساہ گونڈ بھی زخمی ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے بس اسٹینڈ کے قریب آندھی میں پنڈال گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *