آلو کھانے کےاتنے سارے فوائد جان کر آپ رہ جائیں گے حیران؟

Share Article
Will you be surprised to know all the benefits of eating potatoes?

 

آلو ایک ایسی سبزی ہے جسے بڑے بچے سب ہی نہایت شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔

شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جو یہ کہے کہ اسے آلو کے چپس پسند نہیں، یا پھر بریانی میں آلو شامل کرنے کا انتخاب کچھ زیادہ خاص نہیں ہوتا۔

آلو تل کے کھائے جائیں، انہیں ابالا جائے یا پھر کسی اور انداز میں پکائے جائیں یہ سب کو ہی لزیز لگتے ہیں۔

لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ آلو کھانے سے وزن بڑھتا ہے لیکن کیا آپ اس مزیدار سبزی کے اتنے سارے فوائد جانتے تھے؟

 

بلڈ پریشر کو بہتر رکھے


جی ہاں آلو آپ کے بلڈ پریشر کو بہتر رکھتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ آپ تیل میں تلے آلو کے چپس کھاتے جائیں بلکہ بیک کر کے یا ابال کر اپنے سلاد کا حصہ بنائیں۔

دماغی صحت کو بہتر کرے


آلو میں موجود الفا لیپوئک ایسڈ دماغی صحت کو بہتر کرتا ہے، Alzheimer نامی دماغی مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

نظام ہاضمہ کے لیے مفید

Image result for disation problem
آلو میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، اگر اسے صحیح انداز اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو پیٹ کی خرابی یعنی دائیریا سے بھی جلد نجات مل سکتی ہے۔

پُرسکون نیند

Image result for sleeping in bedroom
ٹریپٹوفان ایک ایسا تیزاب ہے جو آلو میں موجود ہوتا ہے، یہ اس سبزی کا پروٹین ہے، جس سے نیند بہتر آتی ہے، آلو میں موجود پوٹیشیم بھی انسانی جسم کے عضلات کو آرام دیتا ہے۔

ہڈیوں کے لیے مقید
آلو میں کیلشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

پُر رونق جلد

Image result for beautiful girls
آلو میں موجود وٹامن سی جلد کو بہتر کرنے کے لیے کار آمد مانا جاتاہے، آلو کا استعمال خشک جلد کو بہتر کرے، جبکہ اسے چہرے پر لگایا جائے تو جھریاں بھی ختم ہوسکتی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *