بیوی کا پیٹ پیٹ کر قتل، مقدمہ درج

Share Article
Wife beaten to death

 

پریاگراج، مئو آئمہ تھانہ علاقہ کے چھیٹیمو گاؤں میں جمعرات کی رات کھانا بنانے کو لے کر ہوئے تنازعہ میں بیوی کو اس کے شوہر نے پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا، جس کی علاج کے دوران جمعہ کی صبح موت ہو گئی۔متوفیہ کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

مئو آئمہ کی اوشا دیوی (32) کو رات میں اس کے شوہر راج بہادر نے کھانا بنانے کو لے کر ہوئے تنازعہ کے بعد لاٹھی سے پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا، جس کے بعد اس کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ خبر ملتے ہی اس کے میکے کے لوگ پرتاپ گڑھ کے ماندھاتا تھانہ علاقے میں واقع جددپور گاؤں سے اس کے بھائی سیتارام سمیت کئی لوگ جمعہ کی صبح مئو آئمہ تھانے پہنچے اورمتوفیہ کے شوہر کے خلاف قتل کیشکایت دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ مقدمہ درج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *