شوہر کے قتل میں بیوی اور بھائی گرفتار

Share Article

 

کانپور، 22 مئی ۔ سجیتی تھانہ علاقہ میں محبت کیشادی کرکے گھر آئی شادی شدہ عورت نے دیور کے ساتھ شوہر کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس نے قتل کے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے متوفی کی بیوی اور سگے چھوٹے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے قتل میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل کو برآمد کرتے ہوئیملزمین کو جیل بھیج دیا۔

 

سجیتی کے بی بی پور گاؤں میں رہنے والے جے سنگھ یادو کسان ہیں۔ خاندان میں بیوی راجکماری اور تین بیٹے ہیں۔ بڑا بیٹا ببلو کانپور میں رہتا ہے جبکہ ممنجھلا بیٹا شیلندر یادو (20) ٹرک ڈرائیور تھا اور سب سے چھوٹا بیٹا شارداکنڈکٹر ہے۔ دس دن پہلے منجھلے بیٹے شیلندر ماما رام کرشن کی بیٹی روشنی (ماموں زاد بہن) سے شادی کر لی۔ پیر کو شیلندر کی لاش گھر سے آدھا کلو میٹر دور مہوا پو روڈ کنارے کھیت میں ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔

 

دھاردار ہتھیار سے کاٹ کر نوجوان کے قتل کی اطلاع پرپہنچے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی پردومن سنگھ، تھانہ انچارج امریندر بہادر سنگھ نے فورنسک ٹیم کے ساتھ جانچ پڑتال کی۔ ثبوتوں کو جٹاتے ہوئے پولیس کو پتہ چلا کہنو شادی شدہ کا متقول کی بیوی روشنی کے دیور شرد سے محبت چل رہی تھی لیکن بڑے بھائی نے جبری طور پر اس سے شادی کر لی تھی۔اسی وجہ سے یہ قتل ہوا۔معاملہ کی جانچ چل رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *