’زیرو‘ کی ریلیزسے پہلے کیوں گھبرائے شاہ رخ خان

Share Article
SRK
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’زیرو‘ کولیکر سرخیوں میں ہیں۔کیوں کہ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ جلد ہی ریلیزہونے والی ہے۔ ناظرین کواس فلم سے بہت ساری امیدیں ہیں۔لیکن اس سے پہلے شاہ رخ خان کا ایک چونکانے والا بیان سامنے آیاہے۔ایک لیڈنگ نیوزپورٹل کودےئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ’’دیکھئے میں یہ نہیں بدل سکتا اوراگرمیں کچھ بدل سکتاتو میں اس کے بارے میں کیاسوچوں۔اگرلوگوں کولگتاہے کہ ’زیرو‘ میرے لئے بہت ضروری ہے کہ توان کے جذبات ہیں۔بھگوان بچائے لیکن اگریہ فلم کام نہیں کرپائی توپھرکیا ہوگا؟توشایدمجھے 6سے10مہینے تک کام نہیں ملے گا۔
دراصل گذشتہ کچھ مہینوں نے دیکھاگیاہے کہ ناظرین صرف اسٹارڈم کے بوتے پرآنے والی فلموں کوترجیح نہیں دے رہے ہیں بلکہ وہ فلم میں بڑے اسٹارس کی موجودگی کے علاوہ کافی کچھ چاہتے ہیں۔اس سال ریلیزہوئی اب تک کی فلموں نے ثابت کیاہے کہ ناظرین کنٹینٹ بیسڈ فلم کودیکھنے کیلئے سنیماگھروں تک کھینچے چلے آئے ہیں جبکہ سلمان خان کی ’ریس 3‘ اورعامرخان وامیتابھ بچن کی ’ٹھگس آف ہندوستان‘ جیسی فلموں میں بڑے اسٹارس کی موجودگی بھی ناظرین کو سنیماگھروں کی سیٹ سے باندھ کرنہیں رکھ پائی ہے۔ایسے میں لگتاہے کہ کنگ خان اس بات سے گھبرائے ہوئے ہیں۔حالانکہ شاہ رخ خان نے صاف کیاکہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں اپنے کام پریقین نہیں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ لیکن اگرمیں ایساسوچوں کہ میراکام اچھاہے تومجھے کام ملتارہے گا۔‘کنگ خان نے مانا کہ باکس آفس ضروری ہے۔لیکن پھربھی فلم کی کہانی ان کے لئے زیادہ معنیٰ رکھتی ہے۔
آپ کوبتادیں کہ کنگ خان نے فلم میں پہلی بار ایک بونے کا کردار ادا کیا ہے جبکہ انوشکا ذہنی طور پر معذور لڑکی بنی ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر آنند رائے ہیں۔ دو نومبر کو ریلیز ہونے والے 3 منٹ اور 14 سیکنڈ کے ٹریلر کو دیکھ میں جو تیسرا اہم کردار نظر آرہا ہے وہ کترینہ کیف نے ادا کیا ہے۔فلم ’ زیرو‘ شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن ہے ، اسے شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوز کیا ہے۔ فلم 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *