ونگ کمانڈر ابھینندن کے ساتھ اٹاری-واہگہ بارڈر پر وہ کون خاتون تھیں؟،جانیں

Share Article

abhinandan-bugti

پاکستان نے انڈین ایئرفورس کے جانبازجوان ونگ کمانڈر ابھینندن کوہفتہ کی دیررات یعنی نوبجے ہندوستان کے سپردکردیا۔ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان آج رات واگہہ سرحد کے ذریعہ ہندوستان واپس لوٹ آئے ہیں۔آپ کوبتادیں کہ ابھینندن کے استقبال میں ہزاروں کی تعدادلوگ کھڑے تھے اورجشن منارہے تھے۔ونگ کمانڈرکے پاکستان سے ہندوستان واپس لوٹنے پرکروڑوں ہندوستانی ابھی بھی جشن منارہے ہیں۔لیکن سب کے درمیان ہرہندوستانی کے دماغ میں ایک سوال خودسے باربارپوچھ رہاہے اوراس سوال کاجواب بے صبری سے جاننے کی کوشش کررہاہے۔

دراصل، پاکستان نے ابھینندن کواٹاری-واہگہ بارڈرکے راستے پیدل چلتے ہوئے ہندوستان کا حوالے کیا۔اس دوران ابھینندن کے ساتھ دیگرپاکستانی جوان وافسران کے علاوہ ایک خاتون بھی موجودتھیں۔اب ہرکوئی جانناچاہتاہے کہ آخروہ خاتون کون تھی جوابھینندن کے پیچھے پیچھے چل رہی تھیں۔لوگ قیاس لگارہے ہیں وہ خاتون ابھینندن کی بیوی یاپھرکوئی رشتے دارہوسکتی ہیں۔بہرکیف اگرآپ یہ سوچ رہے ہیں توپھرآپ غلط سوچ اورقیاس لگارہے ہیں۔

دراصل، اس خاتون کا نام ڈاکٹرفریحہ بگتی ہے۔ڈاکٹرفریحہ بگتی پاکستان کی وزرات خارجہ میں ہندوستانی امور کے محکمہ کی ڈائریکٹر ہیں۔ ڈاکٹر فارحہ ایف ایس پی آفیسر ہیں جو ہندوستان کے آئی ایف ایس آفیسر کے برابر ہوتا ہے۔ وہ وزارت خارجہ میں ہندوستان سے جڑے معاملوں کی انچارج ہیں۔لہذا وہ خاتون یعنی ڈاکٹرفریحہ بگتی نہ توابھینندن کی بیوی ہیں اورنہ کی کوئی رشتے دارہیں۔


قابل ذکرہے کہ پاکستانی فوج کی جیل میں بند کلبھوشن جادھو کا کیس سنبھالنے والی وہ پاکستان کی اہم آفیسر ہیں۔ گزشتہ سال اسلام آباد میں جادھو کی ان کی ماں اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران بھی وہ وہیں موجود تھیں۔ وہیں ہفتہ کی رات ساڑھے نو بجے فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن جب واگہہ بارڈر پار کر رہے تھے تب بھی بگتی ان کے پاس موجود تھیں۔ شروعات میں کچھ لوگوں کو لگا کہ وہ ابھینندن کی اہلیہ ہیں لیکن جب ابھینندن اکیلے گیٹ پارکرکے ہندوستانی سرزمین پرآگئے اوروہ خاتون واپس سرحد پار چلی گئیں۔لہذا وہ خاتون یعنی ڈاکٹرفریحہ بگتی نہ توابھینندن کی بیوی ہیں اورنہ کی کوئی رشتے دارہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *