278 انسانوں کا قاتل کون 

Share Article

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ،سری لنکا کے منار کے علاقے میں درجنوں خواتین، بچوں سمیت278 افراد کو ایک اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا تھا۔یہ ان لوگوں کی قبر ہے جو تامل ٹائیگرز سرکاری فورسز سے جنگ لڑرہے تھے۔ان میں سے کئی ڈھانچے ایسے ہیں جن کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔
منار سری لنکا کا وہ علا قہ ہے جو تامل ٹائیگرز کے خلاف جنگ کا مرکز تھا اور چار دہائیوں تک علاحدگی پسندوں سے خونی جھڑپیں جاری رہیں۔ اس جنگ کا خاتمہ 2009 میں ہوا اور فوج فیصلہ کن نتیجے تک پہنچی۔ حکومت کی جانب سے مقررہ پینل نے 2013 میں کہا تھا کہ تنازع کے آغاز سے پانچ ہزار فوجیوں سمیت 19 ہزار افراد لا پتہ ہیں۔یاد رہے کہ تین نومبر کو سری لنکا کی عدالت نے خانہ جنگی کے دوران گیارہ افراد کے اغوا اور قتل کے الزام میں ملک کے اعلیٰ ترین فوجی سربراہ کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *