whatsapp
واٹس ایپ کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے دن بہ دن اس میں نئے نئے فیچرس پیش کئے جا رہے ہیں۔کئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ جلد ہی 5نئے اور دلکش فیچر لانے والا ہے۔رپورٹس کے مطابق فی الحال ان فیچرس کا betaورژن آیا ہے اور جلد ہی ہر یوزر (صارفین)کے لئے نیا اپڈیٹ آجائے گا۔
ان فیچرس میں ڈارک موڈ(dark mode)،پرائیویٹ ریپلائی(private reply)،ویکیشن موڈ(vacation mode)،لنکڈ شوشل میڈیا اکاونٹس(linked social media accounts)،اِن لائن امیج اور سائلینٹ موڈ(silent mode)شامل ہیں۔
Whatsapp Group Invitations:اس فیچر کے لانچ ہونے کے بعد آپ جس گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں اس ہی گروپ میں شامل ہوسکیں گے۔WAbetainfoسے ملی جانکاری کے مطابق فی الحال اس فیچر کو ابھی ios betaصارفین کے لئے ہی شروع کیا گیا ہے۔امید ہے کہ جلد ہی اس کو انڈورائیڈ صارفین کے لئے بھی پیش کیا جائے گا ۔اس فیچر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ جب بھی آپ کا کوئی دوست آپکو کسی گروپ میں شامل کریگا تو آپ کے پاس اس کا نوٹیفیکیشن آئیگا ۔آپ کو بتادیں کہ یہ نوٹیفیکیشن ایک انویٹیشن رکویسٹ(invitation request)ہوگی جس کو آپ72گھنٹوں کے اندر قبول یا رد کرسکتے ہیں۔
Fingerprint lock for chats:واٹس ایپ نے یہ فیچر iosصارفین کے لئے پیش کردیا ہے۔مگر انڈورائیڈ یوزرس کے لئے یہ فیچر اب بھی betaورزن میں ہے۔اس نئے فیچر کا فائدہ یہ ہوگا کہ واٹس ایپ آپ کا چہرہ دیکھ کر یا فنگرپرنٹ سے ہی کھلے گا ۔امید ہے کہ یہ فیچر چلد ہی انڈو رائیڈ یوزرس کے لئے بھی پیش کیا جائے گا۔
Dark Mode Feature:یہ فیچر آن کرتے ہی واٹس ایپ پر بیک گراؤنڈ کا رنگ کالا ہوجائیگا۔اس سے یوزرس لمبے وقت تک بنا کسی پریشانی کے واٹس ایپ پر باتیں کرسکیں گے اور انکی آنکھوں پر کوئی برا اثر نہیں پڑیگا۔اس فیچر کو لیکر Wabetainfoکئی بار ٹویٹ کر چکا ہے۔جانکاری کے مطابق فی الحال یہ فیچر ٹیسٹنگ اسٹیج پر ہے۔اور جلد ہی سبھی یوزرس کے لئے دستیاب کردیا جائے گا ۔
Audio message Redesign:واٹس ایپ آڈیو فائل بھیجنے کے طریقہ کو تبدیل کرنے پر کام کررہا ہے۔اس میں آڈیو فائل کا آڈیو پریویو(Audio preview)اور امیج پریویو(image preview)دکھائی دیگا۔WAbetainfo کی جانکاری کے مطابق یہ انڈورائیڈ ایپ betaورزن2.19.1میں موجود ہے۔جس سے ایک بار میں 30آڈیو میسیج بھیجے جا سکیں گے۔
Vacation mode:جیسے کے نام سے ہی ظاہر ہورہا ہے کہ اگر آپ چھٹوں میں کہیں گئے ہوئے ہیں یہ کہیں گھومنے گئے ہیں اورواٹس ایپ کی رنگٹون(RingTone) سے خود کو دور رکھنا چاہتے ہیں تب یہ فیچر آپ کے بہت کام کا ثا بت ہوگا۔اس میں آپ بنا کسی ڈسٹربینس کے اپنی چھٹیاں سکون سے گزار سکیں گے ۔فی الحال انڈورائیڈ اور آئی او ایس دونوں ہی پلیٹ فارموں کے لئے اس فیچر کی ٹیسٹنگ چل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here