اب واٹس ایپ میں آپ کی پرسنل چیٹ نہیں دیکھ سکے گا کوئی،جانیں کس طرح

واٹس ایپ کے آئی او ایس پلیٹ فارم کے لئے کمپنی نے ایک بہترین وضروری اپڈیٹ جاری کر دی ہے۔واٹس ایپ کے 2.19.20ورژن میں یوزرس کو بایومیٹرک اوتھینٹیکیشن فیچر ملے گا۔جس کی مدد سے یوزرس(صارفین) فیس آئی ڈی (Face Id)یاٹچ آئی ڈی(Touch ID) کا استعمال کر کے سکیں گے۔یہ نیا فئچر پچھلے سال اکتوبر میں پہلی بار اسپاٹ کیا گیا تھا۔اس فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے بعد یوزر کو واٹس ایپ کھولنے کے لئے بایومیٹرک اوتھینٹیکیشن کی ضرورت پڑے گی۔یعنی واٹس ایپ صرف فیس آئی ڈی سے یا ٹچ آئی ڈی سے ہی کھل پائے گا۔اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ کوئی بھی آپ کے پرسنل میسیج نہیں دیکھ پائے گا ۔
آپ کو بتادیں کہ ابھی اس فیچر میں کسی ایک خاص واٹس ایپ چیٹ کو سکیور (محفوظ)کرنے کا فیچر نہیں دیا گیا ہے۔رپورٹس سے پتہ چلا ہے کی واٹس ایپ کے انڈورائڈ یوزرس کے لئے یہ فیچر بھی جلد ہی ملنے والا ہے۔حالانکہ یہ فیچر کب تک انڈرائیڈپلیٹ فارم پر آئے گا ،اس کی ابھی کوئی پختہ جانکاری نہیں ملی ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے یوزر(صارفین) کو سب سے پہلے واٹس ایپ سیٹنگ (Setting)میں جانا ہوگا ۔یہاں آپ کو اکاؤنٹ(Account) اور پھر پرائیویسی(privacy)کے آپشن میں جانا ہوگا ۔یہاں آپکو اسکرین لاک(Screen lock)کا فیچر ملے گا۔جب آپ اسکرین لاک کے آپشن پر جائیں گے تب آپ کو فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کا آپشن ملے گا ۔اس آپشن کو ایکٹیویٹ کرنے کے بعد آپ واٹس ایپ کو بایومیٹرک اوتھیٹیکیشن سے ہی کھول پائیں گے۔

جمال اختر
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- اجمل خاں طبیہ کالج کے تین سینئر اساتذہ کو ایوارڈسے نوازا کیا گیا - February 20, 2019
- شہید امت کمار کے گھر شاملی پہنچے راہل اور پرینکا ،’پرارتھناسبھا‘ میں بھی ہوئے شامل،ویڈیو - February 20, 2019
- لکھنؤ-وارانسی ہائی وے پردردناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک - February 20, 2019