وہاٹس ایپ کا یہ نیا فیچرلگائے گا فیک نیوز اور افواہوں پر لگام

Share Article

whatsapp-improving

سوشل میڈیا دو دھاری تلوار ہے جہاں اس کے ذریعے عوامی فلاحی کام ہوتے ہیں، وہیں افواہوں کو پھیلانے میں بھی سوشل میڈیا کا بڑا تعاون رہا ہے۔ افواہوں کے مہلک نتائج اور پرتشدد واقعات بھی دیکھنے کو مل چکے ہیں، لیکن اب جلد ہی انسٹینٹ میسجنگ ایپ وہاٹس ایپ فیک نیوز اور انفارمیشن شیئر ہونے پر کسی حد تک لگام لگا سکتا ہے۔

اب کمپنی فارورڈ کئے گئے میسج کے لیبل کو انپروو کرے گی، اس کے تحت جو میسج زیادہ مقدار اور تیزی سے فارورڈ ہو رہے ہوں گے وہاں Forwarded Frequently کا لیبل دے گی، تاکہ جنہیں وہ میسج ملے وہ یہ سمجھ سکیں کہ یہ فارورڈ کیا گیا ہوا میسج ہے اور اس پر اعتماد کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کی جانچ کرلیں۔

وہاٹس ایپ کا یہ فارورڈنگ فیچریوزرس کو بتائے گا کہ کتنی بار وہ میسج فارورڈ ہوا ہے، یہ معلومات انڈیوزول چیٹ کے میسج انفو میں ہوگا اور یہ صرف سینٹ میسج میں ہوگا۔ اگر یوزرس کو یہ جاننا ہے کہ ان کی طرف سے کتنی بار کوئی میسج فارورڈ کئے گئے ہیں، اسے ایک بار اور فارورڈ کرنا ہوگا اور یہاں سے چیک کر سکیں گے۔

فرکونٹلیفارورڈیڈ فیچر کی بات کریں تو اگر یوزرس کو چار بار سے زیادہ فارورڈ کیا ہوا میسج ملتا ہے تو یہ یوزرس کو اسپیشل میسج نظر آئے گا۔ اس کے لئے وہاٹس ایپ Tag Forwarded ٹاپ لیفٹ کارنر میں نظر آئے گا۔ ظاہر ہے کمپنی کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ یہ میسج زیادہ فارورڈ کیا جا رہا ہے، تاکہ فیک کانٹینٹ کو یوزرس چیک کر سکیں۔

ہندوستان میں فیک نیوز، غلط انفارمیشن اور چائلڈ پورن کو وہاٹس ایپ پرشیئر کرنے سے روکنے کے لئے وہاٹس ایپ آرٹیفیشیل انٹیلی جینس بیسٹ ٹیک یوز کر رہی ہے جو اس طرح کے کانٹینٹ والے پروفائلز کو ڈٹیکٹ کرتا ہے اور اسے ڈیلیٹ کرتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *