جلد ہی واٹس ایپ پر آرہا ہے فنگرپرنٹ کا فیچر

واٹس ایپ ان دنوں کئی فیچرس پر کام کررہا ہے۔یہ فیچرس اینڈورائڈ اور آئی او ایس دونوں ہی آپریٹنگ سسٹم کیلئے ہوگا۔رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ ڈارک موڈ(whatsapp dark mode ) فیچر اینڈرائڈ کیو اپڈیٹ کے ساتھ آئے گا ۔ خبر یہ بھی ہے کہ واٹس ایپ میں جلد ہی فنگر پرنٹ اوتھینٹیکیشن کا آپشنبھی آنے والا ہے۔جس کے بعد واٹس ایپ میں آپ کے میسیج اور زیادہ محفوظ ہو جائیں گے اور آپ کے علاوہ کوئی آپ کے میسیج نہیں دیکھ سکے گا۔
واٹس ایپ کے فیچر پر کام کرنے والی ویب سائٹ WABetainfoنے بتایا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ میں جلد ہی فنگر پرنٹ آتھینٹیکیشن کا فیچر دیا جائیگا۔مزید آپ کو بتادیں واٹس ایپ فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی دونوں فیچر پر کام کررہا ہے۔
واٹس ایپ کے فیچر پر کام کرنے والی ویب سائٹ WABetainfoنے بتایا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ میں جلد ہی فنگر پرنٹ آتھینٹیکیشن کا فیچر دیا جائیگا۔مزید آپ کو بتادیں واٹس ایپ فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی دونوں فیچر پر کام کررہا ہے۔

واٹس ایپ میں نیا آپشن مل رہا ہے،جس کی مدد سے اس فیچر کو ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔یہ فیچر آئی او ایس پر بھی جلد ہی آسکتا ہے۔اس فیچر کے آنے سے واٹس ایپ میں آپ کا ڈاٹا اور زیادہ محفوظ ہوجائے گا ۔اس فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے بعد یوزر(صارف) کو ہر مرتبہ واٹس ایپ کھولنے کے لئے اپنے فنگرپرنٹ کا استعمال کرنا پڑیگا۔
آپ کو بتادیں کہ یہ فیچر اب بھی واٹس ایپ میں استعمال ہوتا ہے لیکن اس کے لئے دوسری ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی پڑ تی ہے جیسے کہ ایپ لوک(App lock)۔لیکن اب یہ فیچر خود واٹس ایپ میں آجائے گا تو آپ کو کسی دوسری ایپ کو اپنے فون میں ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
غور طلب ہے کہ واٹس ایپ ایک اور فیچر پر کام کررہا ہے جس کی مدد سے وائس میسیج کو آٹومیٹک پلے کیا جا سکے گا لیکن آٹومیٹک پلے ہونے کے لئے سب ہی وائس میسیج کا ایک لائن میں آنا ضروری ہے،ہر میسیج کے ختم ہو جانے کے بعد واٹس ایپ پر ایک ٹون پلے ہوگی۔جلد ہی یہ دونوں فیچر آپ کو واٹس ایپ پر مل جائیں گے۔
(جمال اختر )
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- اجمل خاں طبیہ کالج کے تین سینئر اساتذہ کو ایوارڈسے نوازا کیا گیا - February 20, 2019
- شہید امت کمار کے گھر شاملی پہنچے راہل اور پرینکا ،’پرارتھناسبھا‘ میں بھی ہوئے شامل،ویڈیو - February 20, 2019
- لکھنؤ-وارانسی ہائی وے پردردناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک - February 20, 2019