رام مندر پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے، اسے قبول کیا جائے گا: کیشو موریہ

Share Article

 

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ رام مندر پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصل آتا ہے، اسے قبول کیا جائے گا۔ اتوار کو دو روزہ دورے پر وارانسی آئے نائب وزیر اعلی پولیس لائن میدان میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے وارانسی کی خراب سڑکوں سے منسلک سوال پر کہا کہ آج میٹنگ کریں گے جلد ہی وارانسی کی سڑکیں کو بہتر نظرآئیں گی۔. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ رابرٹ واڈرا ڈی ایل ایف لینڈ ڈیل معاملے پر انہوں نے کہا کہ ڈی ایل ایف معاملے کی جانچ ہونگی، قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

اس سے قبل وارانسی دورے پر آئے نائب وزیر اعلی ہیلی کاپٹر سے پولیس لائن میدان میں بنے عارضی ہیلی پیڈ پر اترے۔ یہاں بی جے پی کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ ممبران اسمبلی نے نائب وزیر اعلی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔نائب وزیر اعلی گاڑیوں کے قافلے میں سرکٹ ہاؤس پہنچے۔کاشی میں قیام کے پہلے دن نائب وزیر اعلی ترقیاتی کاموں کا جائزہ میٹنگ اعلی حکام کے ساتھ کریں گے۔اس کے علاوہ دیگر متعدد پروگراممیںبھی شرکت کریں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *