مہاراشٹر میں جو ہوا وہ سیاسی فریب اور مینڈیٹ کی توہین: سرجیوالا

 

کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ اور پارٹی کے سینئر لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے مہاراشٹر میں راتوں رات تبدیل ہوئے منظر کو سیاسی فریب اور مینڈیٹ کی توہین قرار دیا۔

رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ہفتہ کو ٹویٹ کر کے ان واقعات پر طنز کستے ہوئے کہا، “مجھے مت دیکھو یوںاجالے میں لا کر، سیاست ہوں میں، کپڑے نہیں پہنتی۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ ثابت ہو گیا کہ بی جے پی ملک کی جمہوریت کی سپاری لے چکی ہے۔ گورنر ایک بار پھر شاہ کے ہٹ مین ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے پوچھا کہ صدر راج کب ہٹا؟ راتوں رات کب دعویٰ پیش کیا؟ کب ممبران اسمبلی کی فہرست پیش کی؟ کب ممبر اسمبلی گورنر کے سامنے پیش ہوئے اور چوروں کی طرح حلف کیوں دلایا؟

اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر راشد علوی نے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں اچانک جو واقعات ہوئے ہیں وہ سیاسی فریب اور سیاستدانوں کی دھوکہ دہی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مودی کو صرف اقتدار چاہئے۔نظریات سے کچھ لینا دینا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *