ایلی ایورام نے کیا سنسی خیز خلاصہ : ڈائریکٹر میرے ساتھ سونا چاہتا تھا

Share Article

نئی دہلی: بالی ووڈ کی راہیں ہر کسی کیلئے اتنی آسان نہیں ہوتیں۔ اکثر کئی اداکارائیں فلموں کے جدوجہد والے سفر کے دوران اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال جیسے واقعات کا انکشاف کرتی رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ سروین چاولہ نے بتایا تھا کہ کیسے فلم دینے کیلئے ساؤتھ انڈسٹری میں ان سے سیکسوئل فیور مانگے گئے تھے۔ اب سویڈن سے بالی ووڈ میں کریئر بنانے آئیں اداکارہ ایلی ایورام نے بھی سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ کیسے ایک ڈائریکٹر نے ان سے اس انداز میں ہاتھ ملایا جس کا مطلب تھا کہ وہ ان کے ساتھ سونا چاہتا ہے۔

ویب پورٹل پنک ولا کو دئے ایک ایکسکلوزیو انٹرویو میں ایلی نے انکشاف کیا کہ کیسے غیر ملکی ہونے کے مدنظر انہیں انڈسٹری میں کافی پریشانی ہوئی۔ ساتھ ہی کیسے وہ جنسی استحصال کے اشاروں کو سمجھ نہیں پائیں۔ ایلی نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں ان کے قد، ان کی دانتوں اور ان کے لمبے بالوں کیلئے سنایا گیا۔ ان سے کہا گیا کہ انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایلی نے کہا کہ انہیں اپنے بالوں سے خاص پیار تھا لیکن انہیں صلاح دی گئی کہ اپنے بال کٹوا لیں ورنہ وہ آنٹی جیسی لگتی ہیں۔

ایلی نے اس انٹرویو میں بتایا، ‘ایک ڈائریکٹر سے ملنے کے بعد میں ان سے ہاتھ ملاکر باہر جانے لگی۔ میں نے دیکھا کہ انہوں نے ہاتھ ملانے کے ساتھ ہی اپنی انگلی سے میری ہتھیلی کو کھرچا ۔ میں کچھ سمجھ نہیں پائی۔ پھر میں نے اپنی ایک سہیلی سے پوچھا کہ کیا ہندستان میں ہاتھ ملانے کا یہ کوئی نیا طریقہ ہے؟ اس پر میری سہیلی نے کہا کیا اس نے سچ میں ایسا کیا؟ تب اس نے بتایا کہ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ تمہارے ساتھ سونا چاہتا ہے۔ ایلی نے آگے کہا، یہ سن کر میں حیران رہ گئی اور ہر اس انسان کو یاد کرنے لگی جس نےمجھ سے ہاتھ ملایا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *