لوک سبھا الیکشن:مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دوران تشدد

Share Article

voters-protest

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آج سات ریاستوں اور ایک مرکز ی حکومت کے زیر انتظام علاقہ کے 59 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت مغربی بنگال میں 9 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس دوران ریاست کی بشیرہاٹ، ڈائمنڈ ہاربر، شمالی اور جنوبی کولکاتہ پارلیمانی سیٹوں پر وی ایم مشینوں میں گڑبڑیوں کی خبر آ رہی ہیں۔اس بیچ مغربی بنگال سے پھر سے تشدد کی خبریں آرہی ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار راہل سنہا پر حملہ کیا گیا ہے۔بشیرہاٹ کے پولنگ بوتھ نمبر 189 پر ووٹر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ان کا الزام ہے کہ ٹی ایم سی کارکنان انہیں ووٹ نہیں ڈالنے دے رہے ہیں۔ بی جے پی امیدوار باسو نے کہا، ’100 افراد کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہے۔ہم ان کا ووٹ ڈلوائیں گے‘ اس بوتھ پر اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ترنمول کانگریس (TMC) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کیدارناتھ یاترا کے میڈیا کوریج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

بتادیں کہ آخری مرحلے میں آج ہماچل پردیش کی چار، اترپردیش کی 13، بہار کی 8، پنجاب کی 13، چنڈی گڑھ کی ایک، مدھیہ پردیش کی 8، جھارکھنڈ کی 3 اور مغربی بنگال کی 9 سیٹیوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *