سونیا کے صدر بننے کا پرمود تیواری کیا خیر مقدم، کہا اب اتر پردیش میں کانگریس کی ہوگی واپسی

Share Article

 

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ پرمود تیواری نے سونیا کو کانگریس کا عبوری صدر بنائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے اتوار کو یہاں کہا کہ سونیا کے صدر بننے سے کانگریس اب اتر پردیش کے عوام کی پہلی پسند بنے گی۔

پرمود تیواری نے کہا کہ ماضی میں جب کانگریس آج سے بھی زیادہ عجیب حالات میں گزر رہی تھی تو محترمہ سونیا گاندھی 14 مارچ، 1998 کو کانگریس کی صدر بنی تھیں اور ان کی قیادت اور رہنمائی میں مرکز اور ملک کے کئی ریاستوں میں کانگریس نے واپسی کی تھی۔ تیواری نے کہا کہ مجھے یقین ہے، اتر پردیش میں جس طرح سال 1998 میں تمام 80 نشستیں کھونے کے بعد صفر سے سفر طے کرکے کانگریس نے صوبے میں سب سے زیادہ پارلیمانی نشستیں جیتی تھی۔ اسی طرح سونیا گاندھی کی صدارت میں اور پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی اپنی تاریخ دہراتے ہوئے اتر پردیش میں عوام کی پہلی پسند بنے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *