سعودی عرب کی جانب سے امریکی فورسز کا خیر مقدم

Share Article

 

سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ایک ذمے دار نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ خادم حرمین شریفین اور تمام افواج کے سپریم کمانڈر شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے مملکت میں امریکی فورسز کے خیر مقدم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Image result for Welcome US forces from Saudi Arabia

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے مذکورہ ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد خطے کے دفاع اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ عمل کی سطح کو بڑھانا ہے۔ سعودی عرب اور امریکہ خطے کی سلامتی کو مضبوط بنانے کی انتہائی خواہش رکھتے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ “سعودی عرب میں ہماری فورسز کا استقبال اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری صلاحیت اور قدرت کو مضبوط بنائے گا اور اضافی مزاحمت کا موقع فراہم کرے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *