نئے سال 2019کا استقبال

new-year2019
ہندوستان سمیت پوری دنیامیں نئے سال 2019کولیکرخوشی کا ماحول ہے۔ملک میں سال2018کے ختم ہونے میں محض چندگھنٹے باقی ہیں۔ایسے میں نئے سال کا استقبال کرنے کیلئے ملک بھرکے لوگ بیتاب ہیں۔پوری دنیامیں جوش وخروش ،خوشیوں اورنئی امیدوں سے لبریزلوگ موج مستی اورلہولعب،ناچ گانے سے نئے سال کا استقبال کرنے جارہے ہیں۔
آپ کوبتادیں کہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نیاسال دستک دیتاہے۔نئے سال کے جشن میں شریک ہونے کیلئے زبردست تیاریاں کررکھی ہیں۔وہیں قومی راجدھانی دہلی میں بھی نئے سال کا استقبال کیلئے زبردست تیاریاں ہیں۔دہلی کناٹ پلیس ہویا گروگرام کا ایم جی روڈ یا پھرنوئیڈا کے سیکٹر18کا علاقہ، ہرجگہ شاندارجشن کے انتظام ہیں۔ان جگہو ں پربھیڑامڈنے کے آثارکودیکھتے ہوئے پولس نے سیکوریٹی بڑھادی ہے اورکئی راستوں پرگاڑیوں کیلئے راستہ بھی بدلاگیاہے۔نیوزی لینڈمیں نئے سال کی دستک پہلے ہوتی ہے۔یہاں نئے سال نے دستک دے دی ہے۔آکلینڈ میں لوگوں نے آتش بازی کرکے نئے سال کا استقبال کیا۔
اب دھیرے دھیرے ٹویٹروں ،ویب سائٹوں ،ٹیلی ویزن اوردیگرسوشل میڈیاکے ذریعہ نئے سال کے استقبال کی تصویریں آرہی ہیں۔ہمیشہ کی طرح سب سے پہلے نیوزی لینڈکے آکلینڈ سے آئیں،جہاں اسکائی ٹاورپرزبردست آتش بازی کی گئی۔لاکھوں لوگوں نے آتش بازی میں محوہوکرنئے سال کا استقبال کیا۔
بہرکیف ہندوستان میں بھی میں نئے سال کے آغازچندے گھنٹے کے بعد ہوگا۔قومی راجدھانی دہلی میں بھی لوگ نئے سال کے استقبال کیلئے تیارہیں۔اس کے ساتھ ہرطرف سیکوریٹی کی بھی چاک چوبندانتظام کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *