ہمیں سیارے کی حفاظت کے لئے ہوشیاررہنا چاہئے: وزیر اعلیٰ

Share Article

 

عالمی یوم بنجرپن اور خشک سالی روک تھام کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے زمین پر بسنے والے لوگوں سے اپنے سیارچے کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ پیر کی صبح وزیر اعلی نے اس بارے میں ٹویٹ کیا۔ اس میں انہوں نے لکھا کہ آج زمین کے بجرپن اور خشک سالی روک تھام کا عالمی دن ہے۔ اس موقع پر ہم سب کو اپنے سیارے کی حفاظت کے لئے عہد لینا چاہئے۔ اگر ہر ایک شخص زمین کی حفاظت کے لئے اپناکردار ادا کرنے کا کام کرتا ہے تو ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ہمارے سیارے کی حفاظت کو یقینی رہے گی۔ سائنسی مطالعہ سے یہ بات صاف ہو چکا ہے کہ آہستہ آہستہ زمین اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سورج کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ زندگیوں پرکئے گئے ریسرچ کے مطابق زمین پر زندگی کے وجود کو قریب 3.5 ارب سال ہو چکے ہیں۔ اتنے وقت میں زمین نے کئی طرح کے آفات کا سامنا کیا ہے۔سائنس اس بات کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ دوسرے سیارے کی طرح شاید پوری زمین بنجر زمین میں تبدیل ہو جائے گی۔ اسی لیے زمین کو بجرپن سے آزاد رکھنے کیلئے شہریوں کو چوکنا طریقے سے پلاسٹک کے استعمال سے گریز اور بہت سے دوسرے قدم اٹھانے کی اپیل مسلسل کی جاتی رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *