پلوامہ حملہ:عام آدمی پارٹی ہرطریقے سے فوج اورسرکارکے ساتھ:اروندکیجروال

Share Article
kejriwal-sisodia
پلوامہ میں ہوئے حملے میں شہید جوانوں کے لئے جمعہ کو عام آدمی پارٹی کے دفتر میں خراج عقیدت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پارٹی سربراہ اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال دفترمیں اس تقریب میں شامل ہونے پہنچے۔ان کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا،رام گوپال رائے کے علاوہ کئی ممبران اسمبلی وعہدیدان سمیت دیگرافسران ولیڈران موجودرہے۔ایشورشہیدوں کی آتما کوشانتی دے اوران کے اہل خانہ کواس دکھ گھڑی میں قوت دے۔اس موقع پرخراج تحسین تقریب کوخطاب کرتے ہوئے اروندکجریوال نے کہاکہ شہیدوں کی یہ قربانی بیکارنہیں جائے گی۔آج پوراملک اس حملے سے بیحددکھی اورغصے میں ہے۔ملک کے عوام شہیدوں کے اس قربانی کا بدلہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کا بڑا جواب دیناہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے پر مرکزی حکومت کا جو بھی فیصلہ ہوگا۔ عام آدمی پارٹی اور دہلی حکومت مرکز کے ہر فیصلے کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی موت کا بدلہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے پورا ملک غصے میں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *