ہم ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار: مودی

We are ready to tackle every challenge: Modi

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی مہاجنادیش یاترا کے تیسرے مرحلے کا جمعرات کو اختتام کیا۔ناسک میں منعقد جلسہ عام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کے سو دن پورے ہوئے ہیں۔ ہماری حکومت کی پہلی سنچری میں نئے ہندوستان کی جھلک ہے اور مشکل چیلنجوں سے ٹکر لینے کا حوصلہ بھی ہے۔ ہم ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مودی نے اپنی تقریر کا آغاز مراٹھی میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج میں ایک خاص تجربہ کر رہا ہوں اور میں اسے اپنی زندگی کا قیمتی لمحہ مانتا ہوں۔ آج چھترپتی شیواجی مہاراج کی اولاد چھترپتی ادین نے میرے سر پر ایک چھتر رکھا ہے۔ یہ اعزاز بھی ہے اور چھترپتی شیواجی مہاراج کے تئیں ذمہ داری کی علامت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں دیویندر فڈنویس کی حکومت نے عوامی مفاد کے بہت سے فیصلے لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2009 میں ہماری فوج نے 1.86 لاکھ بلٹ پروف جیکٹ کی مانگ کی تھی، لیکن کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت نے اس مانگ کو پورا نہیں کیا۔ سال 2014 میں جب ہماری حکومت آئی تو ہم نے اس پر عمل شروع کیا۔ اب بھارت بلٹ پروف جیکٹ بناتا بھی ہے اور سو سے زائد ممالک میں برآمد بھی کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *