ہمیں کسی کو جیل بھیجنے کا شوق نہیں: بھوپیش بگھیل

Share Article

وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل ضمنی انتخابات میں تشہیر کے لئے اتر پردیش کے لکھنؤ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اتر پردیش کے علاوہ ہریانہ میں بھی انتخابات کیتشہیرمیں حصہ لینے کے لئے جائیں گے۔ انتخابی مہم کے لئے روانہ ہونے سے پہلے آج جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر رمن کے 100 سال تک جیل نہیں بھیج پانے والے بیان پر وزیر اعلی بگھیل نے کہا، “رمن سنگھ کو بہت غرور ہے، جتنا کمیشن سے انہوں نے دولت جمع کیا ہے، اسی کی بدولت گرج رہے ہیں۔ ہمیں کسی کو جیل بھیجنے کا شوق نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر دھرم لال کوشک پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوف کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر نے مفاد عامہ پٹیشن لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو دنوں کے دورے کا پروگرام بنا ہوا ہے، انتخابی مہم میں حصہ لیاجائیگا۔ سب جگہ کانگریس کی لڑائی ہے لیکن رزلٹ عوام بنائے گی۔ پہلے سے اندازہ لگانا غلط ہے۔ اپنی بات عوام کے سامنے مکمل طریقے سے رکھ رہے ہیں۔ گوٹھان کے کاموں پر اٹھتے سوال پر کہا کہ ہر گاؤں تک گوٹھان کو پہنچانا ہے۔

چھتیس گڑھ میں بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کھلے میں مویشی گھوم رہے ہیں، جس سے جان مال کا نقصان تو ہو رہا ہے اور فصل بھی تباہ ہو رہی ہے۔ اس سے ہم نامیاتی کاشتکاری کی طرف بڑھیں گے اور صارفین کو سبزی اناج خالص طور پر مل جائے گا۔ چترکوٹ ضمنی انتخابات پر بی جے پی کے سر گرم نہیں ہونے پر کہا کہ جو اس کی سیٹ تھی اسے ہم نے چھین لیا۔ دنتے واڑہ ضمنی انتخاب میں مکمل شرط اور ٹھیکیداروں کو رمن سنگھ نے لگایا تھا۔ پوری طاقت لگا دی تھی رمن سنگھ نے۔ چترکوٹ میں وہ ٹھیکیدار نہیں دکھائی دے رہے ہیں لیکن اپوزیشن کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے۔ ہم پوری طاقت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *