دیکھیں ویڈیو: جب مہاراج بھیجے گئے اتر پردیش کی جنگ لڑنے تو مہارانی نے اٹھا لی ہتھیار

Share Article

لوک سبھا انتخابات عنقریب ہے۔اسی کے پیش نظر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے بڑے لیڈر اور گونا۔شیوپوری سے ممبر پارلیمنٹ جیوتیرادتیہ سندھیا کو بڑی کمان سونپی ہے۔ انہیں مشرقی اترپردیش کی سیکریٹری جنرل پرینکا کے ساتھ مغربی یوپی کی کمان دی ہے۔ ایسے میں گونا شیوپوری کے لوگ اپنے مہاراج کو نہ بھولے اس کی ذمہ داری ان کی بیوی نے اٹھا لیا۔

priyadarshini2

سندھیا راج گھرانے کے مہاراج اور مقامی رکن پارلیمنٹ جیوتیرادتیہ کا پورا کام اب ان کی بیوی پریہ درشنی سنبھال رہی ہیں۔ وہ شوہر کے ہی اسٹائل میں گھوم گھوم کر لوگوں سے مل رہیں ان کے مسائل سن رہی ہیں۔ مطالبہتو یہ بھی ہو رہا ہے کہ اس بار پریہ درشنی کو بھی انتخابات میں اتارا جائے۔

priyadarshini-table-tenis

کل گونا شیوپوری کے لوگوں نے پریہ درشنی کا بالکل نیا روپ دیکھا۔بیحد خوبصورت خواتین میں شمار اور سندھیا راج گھر انے کی مہارانی کل جب شوہر جیوتیرادتیہ سندھیا کے بدلے میدان سنبھالنے اتریں تو سب سے پہلے انہوں نے اپنا عوامی رابطہ شروع کیا۔ وہ گلی گلی گین لوگوں سے ملیں ان سے بات کی پھر ان کے ساتھ ہی شہر گھومنے نکل گئی۔ راستے میں ہی مہارانی انتہائی سادہ لوگوں کی طرح پانی پوری کھانے رک گئیں۔

priyadarshini1

ایک بار تو اپنی مہارانی کو دیکھ کر پانی پوری والا بھی حیران رہ گیا۔ وہاں سے نکل کر پریہ درشنی راجے سندھیا بیڈمنٹن کے کورٹ میں پہنچ گئیں جہاں انہوں نے کافی دیر تک بیڈمنٹن کھیلا اور ٹیبل ٹینس میں بھی منجھے ہوئے کھلاڑی کی طرح اپنے ہاتھ دکھائے ۔ساڑھی پہننے کے باوجود انہوں نے کچھ دیر بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔شوہر جیوتیرادتیہ سندھیا کو مشرقی اتر پردیش کا کمان سونپے جانے کے بعد پہلی بار سرگرمی کے ساتھ پریہ درشنی اب کھل کر عوام کے درمیان آ گئی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *