شادی تقریب سے لوٹ رہی پک اپ وین کی ٹرک سے زبردست تصادم، سات ہلاک، آٹھ زخمی

Share Article

 

بہار کے سیوان میں ایک ٹرک اور پک اپ وین میں تصادم سے 7 افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ دیر رات کاہے، یہ لوگ پک اپ وین میں سوار ایک شادی تقریب سے واپس آ رہے تھے، تبھی رات کے اندھیرے میں ایک ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔ٹکر اتنی زبردست تھی کہ اس میں سات افراد کی موت ہو گئی اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

 

Image result for pickup van accident in bihar

 

پٹنہ: بہار کے سیوان میں ایک ٹرک اور پک اپ وین میں تصادم سے 7 افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ دیر رات کاہے، یہ لوگ پک اپ وین میں سوار ایک شادی تقریب سے واپس آ رہے تھے، تبھی رات کے اندھیرے میں ایک ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔ٹکر اتنی زبردست تھی کہ اس میں سات افراد کی موت ہو گئی اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد آس پاس کے لوگ جمع ہو گئے، وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا گیا۔ مقامی لوگوں نے ہی زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں پر ان کا علاج چل رہا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ افسران بھی موقع پر پہنچے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

وہیں دوسری طرف یوپی کے شاملی میں ایک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہونے کی خبر ہے۔ شاملی ضلع کے جلال آباد علاقے میں ایک بس اور موٹرسائیکل کے بیچ ہوئے تصادم میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ موٹرسائیکل اور بس کے بیچ یہ تصادم ہفتے کی شام دہلی سہارنپور ہائی وے پر ہوا۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت وسیم (21)، اس کی بیوی عمرانہ (20) اور اس کی ماں زبیدہ بیگم (55) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت مرنے والے تمام لوگ موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *