بی جے پی رکن اسمبلی کافحش ڈانس ،دیکھیں ویڈیو

Share Article
bjp-mla
مہاراشٹر کے امراوتی ضلع سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کے انعقاد سے فحش رقص والا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جواس وقت سوشل میڈیاپرخوب تیزی سے وائرل ہورہاہے۔رکن اسمبلی نے ووٹروں کولبھانے کیلئے فحش ڈانس کا انعقاد کیاتھا، جس کی ضلع بھرمیں تنقیدکی جارہی ہے۔ویڈیومیں رقص اورگانے کودیکھ کرکسی کوبھی شرم آجائے، حالانکہ اس پروگرام کا انعقاد کسانوں کیلئے کیاگیاتھا۔
لیکن اس پروگرام میں فحش ناچ گانے کے علاوہ کھیتی سے متعلق کچھ نہیں ہوا یعنی کل ملاکر لوک سبھا الیکشن سے پہلے ووٹروں کولبھانے کی اوچھی سیاست کا کھیل شروع ہوگیاہے اوراب اس گندے کھیل میں بی جے پی بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی دکھ رہی ہے۔ویسے بی جے پی کے خلاف یہ کوئی پہلامعاملہ نہیں جہاں ان کی تنقید کی جارہی ہے۔
اس سے پہلے بھی بی جے پی رکن اسمبلی انل بونڈے لگاتارسرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔آپ کویاددلادیں کہ تحصیلدار کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ ابھی لوگ ٹھیک طرح سے بھولے نہیں ہیں، اس پروگرام کاانعقاد 9فروری کوکیاگیاتھا، لیکن گذشتہ روزیہ معاملہ سامنے ہے کیونکہ گذشتہ روزسے ہی یہ ویڈیوزبردست ٹرینڈ کررہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *