پہلے مرحلہ کی ووٹنگ میں 60؍ فیصد سے زیادہ ووٹنگ خوش آئند: ڈاکٹر محمد منظور عالم

Share Article

پارلیمانی انتخاب کے پہلے مرحلہ میں آج 20؍ ریاستوں کی 91؍ سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے اور مجموعی طور پر 60؍ فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی، جو خوش آئند ہے، لیکن ووٹ فیصد میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔ آئندہ مرحلوں میں ملک کی عوام کو اس جانب متوجہ ہونے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ اپنی پسند کی حکومت بنا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے پریس بیان میں کیا۔ انھوں نے ملک کی عوام کے جذبے کی قدر کرتے ہوئے مزید کہا کہ دستور نے جو انھیں حق دیا ہے، اس حق کا استعمال کرتے ہوئے انھیں اپنی پسند کی حکومت چننے کا پورا حق ہے اور وہ اپنے حقوق کا بڑھ چڑھ کر استعمال کریں۔ڈاکٹر عالم نے ان خبروں کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جن خبروں میں EVM مشینوں میں خرابی کی خبریں آئی ہیں یا ووٹ کسی کو دیا اور کسی اور کو چلا گیا، وہاں الیکشن کمیشن جانچ کرے اور خامی نکلے تو دوبارہ ووٹ کرائے۔ الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ صاف وشفاف طریقے سے انتخاب کے سبھی مراحل مکمل کرے۔ الیکشن کمیشن کو یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ آئندہ انتخابی مراحل میں اس طرح کی خامیاں نہیں ہوں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *