لوک سبھا انتخابات: 7 ریاستوں کی 51 سیٹوں پرووٹنگ جاری

voting

لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے پانچویں مرحلے میں 51 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں سات ریاستوں کی 51سیٹوں آج صبح 7 بجے سے پولنگ جاری ہے۔اس مرحلے میں امیٹھی اور رائے بریلی کی سیٹوں پر سب کی نظریں ہیں، کیونکہ اس بار راہل گاندھی اور اسمرتی ایرانی کے درمیان کانٹے کی ٹکر کی امید ہے۔ اس مرحلہ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، مرکز ی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اور اسمرتی ایرانی سمیت کئی قدآور لیڈر میدان میں ہیں۔

بتادیں کہ اس مرحلہ میں آٹھ کروڑ 75لاکھ 88ہزار 722رائے دہندگان 674امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں چار کروڑ 63لاکھ تین ہزار 342مرد، چار کروڑ 12لاکھ 83ہزار 166خواتین اور 2,214ٹرانسجینڈرس رائے دہندگان ہیں۔ ان کے لئے 96ہزار88پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *