فرقہ پرستی کے خلاف متحد ہوکر ووٹنگ کی جائے ، مسلم خواتین کا مسجدوں میں داخلہ سیاسی حربہ

Share Article

 

شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میںمسلمانوں سے اپیل کی کہ شب برا ء ت پر عبادت میںاور توبہ و استغفار میں مشغول رہیں ۔بازاروں میں گھوم کر رات کو ضائع نہ کریں یہ رات سال میں ایک بار آتی ہے اس میں قسمت لکھی جاتی ہے ۔نوجوانوں کو بھی بازار میں کھیل تماشہ کرنے سے روکا جائے ۔۱۴شعبان کو عصر بعد سے عرس مظہری کا پروگرام شروع ہوگا ۔رات دس بجے جلسہ شروع ہوگا جس میں مولانا عبدالسبحان نعیمی ، مولانا تسلیم رضا، پروفیسر تہرانی اور مولانا انس اور حضرت شاہی امام صاحب کا خطاب ہوگا ۔

 

Image result for muslim women in mosque

 

انہوںنے کہا کہ ہندستان میںنفرت کی سیاست کو بڑھاوا دیا جارہا ہے اور سادھوی پرگیہ جیسے لوگوں کو الیکشن میں امیدوار بنا کر مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔الحمد للہ مسلمان صرف اللہ پر یقین رکھتا ہے وہ ہرگز حالات سے خوفزدہ نہیں ہوسکتا ، ضرورت ہے کہ فرقہ پرستی کے خلاف اتحاد واتفاق کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیاجائے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم خواتین کو ورغلا کر کچھ لوگ مسلمانوں کو اور مذہب اسلام کو بدنام کرنے پر لگے ہوئے ہیں ۔ان شاء اللہ وہ کامیاب نہیں ہوں گے ۔مسلم خواتین کو بھی سیاست کرنے والوں سے ہوشیار رہنا چاہئے اور عوام کو بھی ہوشیار رہنا چاہئے خواتین کے ساتھ محبت اور حسن سلوک کا معاملہ کرنا چاہئے ۔مسجدوں میں خواتین کا داخلہ ممنوع نہیںہے لیکن اسی بہانے سیاست کی جارہی ہے ۔شاہی امام نے صدر امریکہ مسٹر ٹرمپ سے اپیل کی کہ مسلمانوں کے بارے میں اپنے نظریہ پر نظر ثانی کریں وہ بہت بڑے عہدے پر ہیں انہیں اس کا خیال رکھنا چاہئے ۔کانگریسی ممبر الہان عمر کے بارہ میں ٹویٹ کرکے انہوںنے اپنے مسلم مخالف عندیہ کو ظاہر کر دیا ہے ۔انہیں صیہونی جارحیت کی بھی حمایت نہیں کرنی چاہئے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *