ووٹر انصاف کے لئے ووٹ کریں: راہل گاندھی

Share Article

 

نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو شہریوں سے لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی پولنگ میں انصاف کے لئے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا’جب آپ ووٹ کریں تو یاد رکھیں کہ آپ انصاف کے لئے ووٹ دے رہے ہیں۔ ہمارے بے روزگار نوجوانوں کے لئے انصاف، نوٹ بندی سے ختم ہونے والے ہمارے چھوٹے کاروباریوں، کسانوں کے لئے انصاف، ذات یا مذہب کے نام پر ستائے گئے لوگوں کے لئے انصاف‘۔

 

 

جمعرات کو راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے لیڈر رندیپسرجیوالا نے بھی لوگوں سے انصاف کے لئے ووٹ ضرور کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے باشندوں کو ترقی و اتحاد کے لئے دوسرا قدم اٹھانا ہے۔ ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنا ہے۔ ملک کے کسانوں کو قرض معافی کی راہ پر لے کر جانا ہے۔ ملک کے دکانداروں کو راحت پہنچانی ہے۔ ملک کے غریبوںکو انصاف دلانا ہے۔قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 12 ریاستوں کی 95 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *