کریم گنج اورآ ٹونومس ڈسٹرکٹ لوک سبھا حلقہ میں پھر سے ووٹنگ

Share Article

 

دوسرے مرحلے میں ریاست آسام کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر پولنگ ہوئی تھی جس میں کریم گنج میں 04 اورآ ٹونوس ڈسٹرکٹ میں 01 پولنگ اسٹیشن پر گڑبڑی پائے جانے کے بعد بدھ کی صبح 07 بجے سیپھر سے پولنگ کرائی جا رہی ہے۔

 

الیکشن کمیشن کی طرف سے سخت ہدایات کے بعد بدھ کے روزکریم گنج ضلع کے چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ عمل شروع ہوا۔ کریم گنج اسمبلی علاقے کے 105 نمبر بٹیا ایل پی اسکول، 138 نمبر گندرباکھانی ایل پی اسکول، 152 نمبر اور 153 نمبر عطانگر ایل پی اسکول میں سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

 

Image result for karimganj District Lok Sabha again

 

واضح رہے کہ جنوبی کریم گنج اسمبلی کے 105 نمبر بٹیا ایل پی سکول میں پولنگ اہلکاروں کی طرف سے ایک ہی شخص کو 14 سے 15 ووٹ ڈالنے کی اجازت دیے جانے کی وجہ سے اس ووٹنگ مرکز پر پھر سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دیگر ووٹنگ مراکزپردوسرے مرحلے میں ہوئی ووٹنگ کے دوران کافی خرابی پائی گئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد ان چاروں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ چل رہی ہے۔

 

وہیں کاربی آنگلانگ ضلع کے ڈیفو اسمبلی حلقہکے 136 نمبر اپر ڈلاجی ایل پی اسکول پر بھی بدھ کی صبح 7 بجے سے پھر سے پولنگ کرائی جا رہی ہے۔ پولنگ شام 05 بجے تک جاری رہے گی۔ سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے گئے ہیں۔ موصولہ معلومات کے مطابق 10 بجے تک تمام پولنگ اسٹیشنوں پر 15 فیصد سے زیادہ پولنگ درج کی گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *