’جیو‘ کو ٹکر دینے کیلئے ’ووڈافون‘ نے پیش کیا بہترین پلان

Share Article
jio-vodafone
پچھلے کچھ سالوں سے ٹیلی کام کمپنیاں تقریباً ہر ماہ اپنے یوزرس(صارفین) کے لئے نئے پلان لانچ کرتی رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے پرانے پلانس کو بھی اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں ۔اس طرح حال ہی میں ووڈافون (vodafone)نے اپنے یوزرس کے لئے ایک لمبی ویلیڈیٹی والا پلان پیش کیا ہے۔اس پری پیڈ (prepaid)پلان کی قیمت ویسے تو زیادہ ہے لیکن اس کے فائدے بھی دیگر پلان کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔
ووڈافون نے حال ہی میں ایک 1499روپے کا پلان پیش کیا ہے۔اس پلان کی ویلیڈیٹی(مدت) 365دن رکھی ہے۔اس پلان میں یوزرس کو اَن لمیٹڈ کالنگ(unlimited calling)ملے گی۔ساتھ ہی اَن لمیٹڈ نیشنل رومنگ کا بھی فائدہ مل رہا ہے۔بی جی آر کے مطابق کمپنی کے پلان کی بات کی جائے تو اس میں یوزرس کو اَن لمیٹڈ لوکل اور نیشنل آؤٹ گوئنگ(out going)کالس دی جا رہی ہیں ،اور روزانہ 100ایس ایم ایس بھی دئے جائیں گے اور اگر انٹرنیٹ کی بات کی جائے تو اس پلان میں روزانہ ایک جی بی ہائی اسپیڈ ڈیٹابھی دیا جائے گایعنی کے اس پلان میں آپ کو 365دن میں 365جی بی کا ڈاٹا ملے گا۔آپ کو بتادیں کہ اگر یوزر روزانہ کی لمٹ سے زیادہ نیٹ استعمال کرتا ہے تو کمپنی اس سے 50پیسے ایک ایم بی کے حساب سے چارج کریگی۔
ووڈافون کے اس پلان کی سیدھی ٹکر ریلاینس جیو کے 1699روپے کے پلان سے ہونے جا رہی ہے۔جیو اس پلان میں اپنے یوزرس کو اَن لمیٹڈ لوکل اور نیشنل کال دیتی ہے اس کے علاوہ روزانہ 100ایس ایم ایس دیتی ہے۔ساتھ ہی اس پلان میں خاص یہ ہے کہ اس پلان میں یوزر کو jio tv,jio movies,jio saavn musicاور دیگر کچھ ایپس کا سبسکرپشن ملتا ہے۔آپ کو بتادیں کہ جیو کے اس پلان کے بھی ویلیڈیٹی ایک سال ہی ہے ۔اس پلان میں روزانہ یوزر کو دیڑھ جی بی ڈیتا ملتا ہے یعنی کہ اس طرح سے اس پلان میں یوزر کو 547.5جی بی ڈیٹا ملتا ہے۔
جمال اختر
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *