VIVO نے لانچ کردیا ہے اپنا بجٹ فون :جانیں قیمت

Share Article
vivo-y91i
آج کے دور میں اسمارٹ فون نہ صرف ہر انسان کی ضرورت ہے بلکہ یہ زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔چونکہ روزہ مرہ کی زیادہ تر کاموں کو وہ اسمارٹ فون سے ہی انجام دیتا ہے۔چاہے اس کو کسی کو پیغام دینا ہو یا بینک کا کوئی کام ہو، یا کوئی حساب وکتاب کرنا ہو۔ اتنا ہی نہیں آج کی ٹیکنالوجی تو اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اگر آپ کو بھوک بھی لگی ہو تو آپ اپنے اسمارٹ فون سے اپنی پسندیدہ جگہ سے کھانا منگوا سکتے ہیں ۔اور دیگر کاموں کو بھی باآسانی اسمارٹ فون سے انجام دے سکتے ہیں ۔
آج کل دیگر شہروں میں جاکر راستہ پوچھنے کی ضروت نہیں پڑتی بلکہ اسمارٹ فون کی مدد سے آپ با آسا نی اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ۔بہر کیف اتنی آسانی اپنے لئے فراہم کرنے کے لئے آپ کو پیسے تو خرچ کرنے ہی ہونگے ۔ہر کسی کو یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھے سے اچھا اسمارٹ فون رکھے ۔اس لئے آج ہم آپ کو ایک ایسے اسمارٹ فون کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جوکہ نہ صرف آپ کے ان تمام کاموں کو انجام دیگا بلکہ اس کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو اپنی جیب سے زیادہ پیسے بھی خرچ نہیں کرنے پڑیں گے۔(VivoY91i)اسمارٹ فون کو کمپنی نے ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔اس کی شروعاتی قیمت7,990روپے رکھی گئی ہے۔VivoY91i)کے زیادہ تر فیچرس VivoY91کے جیسے ہی دئے گئے ہیں ۔آپ کو بتادیں کہVivoY91ہندوستان میں پہلے ہی لانچ ہوچکا ہے۔حال میں ہی کمپنی نے اس کی قیمت میں 10ہزار روپے کی کٹوتی کی ہے۔
VivoY91iاسمارٹ فون کا 2gbRAmاور16gbانٹرنل اسٹوریج والا ویرینٹ 7990روپے میں ملے گا ۔جبکہ اس اسمارٹ فون کا 32gbوالا ماڈل8490روپے کی قیمت میں ملے گا ۔اس فون میں آپ کو اینڈورائیڈ کا اوریو (oreo)4.5کا آپریٹنگ سسٹم ملے گا ۔اس اسمارٹ فون میں 6.22انچ کا ایچ ڈی پلس (HD+)ڈسپلے دی گئی ہے۔یہ ایک واٹر ڈراپ ناچ ہوگا ۔ساتھ ہی اس میں میڈیا ٹیک پی22پروسیسر ملے گا، جو کہ 2جی بی ریم کے ساتھ آئے گا ۔اس اسمارٹ فون میں13میگا پکسل کا ریر (rear)کیمرا دیا گیا ہے،اور فرنٹ میں 5میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے،اس فون میں آپ کو ٹائیم لیپس،فیس بیوٹی پام کیپچر جیسے فیچرس ملیں گے۔اس فون میں 4030ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *