نریندر مودی کے بعد راہل گاندھی کا کردار ادا کریں گے وویک اوبیرائے؟ پڑھئے جواب

Share Article

vivek-oberoi

وزیر اعظم نریندر مودی کی بایوپک میں لیڈ رول ادا کر رہے وویک اوبیرائے ان دنوں سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران وویک اوبرائے سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ راہل گاندھی کی بایوپک میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں؟ اس پروویک نے کہا کہ اگر وہ زندگی میں کچھ متاثر کن کریں گے اور مجھے امید ہے کہ وہ ملک کے لئے آگے آنے والے وقت میں بہت کچھ کریں گے تو ضرور مستقبل میں میں ان کا کرداراداکرنا چاہوں گا۔


وویک یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ مایاوتی سے متاثرہیں کیونکہ وہ بھی ایک بیحد غریب بیک گراؤنڈسے آتی ہیں؟ اس پر بات کرتے ہوئے وویک نے کہا کہ مایاوتی جی نے بھی اپنی زندگی میں کافی جدوجہد کی ہے اور وہ بھی بہت سے لوگوں کے لئے آئیڈیل رہی ہیں لیکن ظاہر ہے، میں ان کا رول ادا نہیں کر سکتا تھا۔

حال ہی میں امنگ کمار کی ہدایت میں بنی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ کے پرچار کے لئے آئے اداکار نے وڈودرا کے پارول یونیورسٹی کے طالب علموں کے ساتھ ایک بات چیت سیشن میں حصہ لینے کے دوران یہ بات کہی۔ وویک اوبیرائے نے حال ہی میں کہا کہ اگر وہ سیاست میں شامل ہوتے ہیں تو وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں وڈودرا سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Dedicated to the spirit of our shaheed’s 🙏 Jai Hind 🇮🇳 🇮🇳 #SaugandhMujheIssMittiKi #PMNarendraModi

A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi) on


وویک اوبیرائے نے کہا، ’اگر میں سیاست میں شامل ہوتا ہوں، تو میں شاید 2024 کا لوک سبھا الیکشن وڈودرا سے لڑنے کے بارے میں سوچ سکتا ہوں کیونکہ یہاں کے لوگوں نے پی ایم نریندر مودی کو محبت اور حمایت دی تھی، جب وہ یہاں سے الیکشن لڑے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *